خبرنامہ کشمیر

فورسز کوکشمیری رہنماؤں کی کڑی نگرانی کی ہدایت:گیلانی

سرینگر: (ملت+اے پی پی)بھارتی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فورسز سے کہاہے کہ وہ حریت رہنماؤں کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے ۔قابض کٹھ پتلی نے وزارت داخلہ کو بتایا کہ رہا ہونیوالے حریت رہنماؤں کی سرگرمیوں کی نگرانی کا ایک موثر نظام موجود ہے جبکہ وزارت نے بھی براہ راست طورپر متعدد حریت رہنماؤں کی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ وزارت داخلہ نے انتظامیہ سے کہاکہ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ،محمد یاسین ملک اور شبیراحمد شاہ سمیت حریت رہنماؤں کی سرگرمیوں کا ریکارڈ تیار کرے ۔