خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر ’’چلہ کلاں‘‘ کی لپیٹ میں

مقبوضہ جموں وکشمیر ’’چلہ کلاں‘‘ کی لپیٹ میں
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ جموں وکشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، لداخ اورکارگل درجہ حرارت منفی14سے بھی نیچے چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ میں سردترین موسم چھا چکا ہے جس کو مقامی زبان میں ’’چلہ کلاں‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کا دورانیہ 40 دن کا ہوتا ہے۔ اس موسم میں شدید سردی کے ساتھ شدید برفباری بھی ہوتی ہے، ندی نالے اور دریا مجمند ہوجاتے ہیں۔’’چلہ کلاں‘‘کا آغاز 21 دسمبر سے ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لیہہ میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت منفی 11 پر ہے جبکہ سری نگر میں منفی1.8، پہلگام میں منفی 5.3 اور گلمرگ میں منفی 6 ہے۔ جموں خطے میں جموں شہر میں درجہ حرارت 7.7،ماتا وشنو دیوی بیس کیمپ ٹاؤن آف کٹرا میں 9.5 ، بٹوت میں5.1 ، بانہال میں 0.2 ،بھدرواہ میں 0.9اور ادھم پور میں 4.9 ڈگری سلسیس ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ میں سردترین موسم چھا چکا ہے جس کو مقامی زبان میں ’’چلہ کلاں‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کا دورانیہ 40 دن کا ہوتا ہے۔ اس موسم میں شدید سردی کے ساتھ شدید برفباری بھی ہوتی ہے، ندی نالے اور دریا مجمند ہوجاتے ہیں۔’’چلہ کلاں‘‘کا آغاز 21 دسمبر سے ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لیہہ میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت منفی 11 پر ہے جبکہ سری نگر میں منفی1.8، پہلگام میں منفی 5.3 اور گلمرگ میں منفی 6 ہے۔