حریت رہنماؤں:(ملت+اے پی پی) نے مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں ایک سو اکتیسویں دن بھی ہڑتال جاری ہے ۔ حریت رہنماؤٕں کے مطابق جمعہ کو تمام اضلاع سے آزادی مارچ اور بعد نماز جمعہ آزادی کنونشن منعقد کیا جائے گا، ہفتہ اور اتوار کو گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ پیر سے جمعرات تک احتجاجی مظاہروں، آزدی مارچ اور آزادی کنونشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبرنامہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر : احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع
