خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ریفرنس مسترد

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ریفرنس مسترد
مظفرآباد(ملت آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف متنازعہ بیان پر نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر سمیت دیگر جماعتوں نے اسپیکر اسمبلی کے پاس وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف متنازعہ بیان پر نااہلی کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔
پاکستان کی سیاست میں کشمیری تحریک کو متاثر نہ کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر

سماعت کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

راجہ فارق حیدر نے سردار عتیق کو کہا کہ آپ قانونی معاملے پر بات کریں، آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو ماروں، میں ایسا نہیں کروں گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی بات کے جواب میں سابق وزیراعظم سردار عتیق نے جواب دیا کہ آپ ایک ماریں گے تو میں آپ کو دو ماروں گا۔

سردار عتیق کی بات پر راجہ فاروق طیش میں آگئے اور جواب دیا کہ آپ دو ماریں گے تو میں چار ماروں گا۔

تاہم اسپیکر نے معاملہ رفع دفع کرکے ریفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں اور صرف میڈیا میں گفتگو کی بنیاد پرریفرنس چیف الیکشن کمشنر کونہیں بھیج سکتے۔