خبرنامہ کشمیر

کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار

کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں ساتویں شہید ملت ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورمنٹ کے فائنل میں کشمیر ی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسلامیہ کالج سرینگرمیں منعقد کئے گئے ٹورنامنٹ کافائنل میچ میں باغات جم خانہ نے پارمپورہ الیون کو29رن سے ہرادیا۔ اس موقع پر حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔ میر واعظ نے اپنے خطاب میں جیتنے والے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ کشمیری نوجوان اپنے بہتر سیاسی مستقبل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے کھیل کود میں حصہ لینا ضروری ہے ۔