خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیر میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

مظفرآباد:(آئی این پی)آزادکشمیر کے علاقہ باغ میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا،بم ڈسپوزل سکواڈ نے نجی کالج سے ملنے والے دوبم ناکارہ بنادیئے۔ باغ کے نجی کالج کے ایک کلاس روم میں دہشتگردوں نے دوبم رکھے تھے،طلبا نے آج صبح کلاس میں داخل ہوتے ہی مشکوک بیگ کودیکھ کر شورمچادیا،جس کے بعد کالج انتظامیہ نے چھٹی کرتے ہوئے فوری پولیس کواطلاع دی۔باغ میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں بعد مظفرآباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پرپہنچا ،جس نے باری باری دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔تعلیمی ادارے میں قیمتی جانوں کوبچالیا،اس دوران پولیس کی بھاری نفری اورپاک فوج کے جوان موجود رہے۔