خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر، کےالیکشن فوج کی نگرانی میں کرانےکا مطالبہ

آزاد کشمیر:(اے پی پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔لاہور میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایمانداری سے الیکشن لڑ ہی نہیں سکتی اور تحریک انصاف کا سارا وقت الیکشن میں دھاندلی روکنے میں لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے مدد کے بغیر کوئی بھی الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوسکتے لہٰذا کشمیر کے الیکشن میں بھی فوج تعینات کی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھرپور طریقے سے آزاد کشمیر کا الیکشن لڑے گی اور کشمیروں کے حقوق کے لیے ان کا ساتھ دے گی۔