خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر کو تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ بنانا سیاست کامقصدِ اول ہے ،اعجاز یوسف

راولاکوٹ ( آئی این پی) آزاد کشمیر کو تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ بنانا سیاست کامقصدِ اول ہے ، غلط پالیسیوں کی وجہ سے آزاد کشمیر میں احساسِ محرومی پیدا ہوا وفاق کی طرف سے جتنا بجٹ آزاد کشمیر کو ملتا ہے اگر دیانتدار ی سے استعمال کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے زلزلہ زدگان کے اربوں روپے واپس بھیجنے والوں نے غریبوں کے ساتھ ظلم کیا اخباری بیانات میں تعمیر و ترقی کے دعوے کرنے والے بتائیں کہ زلزلے سے متاثرہ سکولوں کو چھت فراہم کیوں نہیں کی گئی راولاکوٹ حلقہ تین کی تمام یونین کونسلز میں انسانی زندگی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن خوری اور اقرباء پروری کی وجہ سے عوام کو ٹیکس کا ریٹرن نہیں ملتا صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہے میڈیکل کالج اور یونیورسٹی میں اپنے لاڈلے بھرتی کر کہ قوم کے ساتھ بیانک مذاق کیا گیا تحریکِ آزادی کشمیر کا بیس کیمپ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں میاں نواز شریف کے ویثرن کو سامنے رکھتے ہوئے روشن اور ترقی یافتہ آزا دکشمیر کے لیے کوشاں ہے یکساں نظام تعلیم سمیت دیگر انقلابی اقدامات کے زریعے عوام کی حالتِ زار بدلنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے حلقہ تین سمیت پورے ضلع پونچھ میں ٹکٹ کارکنان کی مشاورت سے تقسیم کیے جائیں گے عوام نے اعتماد کیا تو مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈوکیٹ نے ن لیگ ضلع پونچھ کے مرکزی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا