خبرنامہ کشمیر

اسرائیل اور بھارت دنیا کے بڑے دہشتگرد ہیں: خواجہ عبدالقدوس

جدہ(ملت + آئی این پی) کشمیر ہیومن رائٹس فورم کے صدر خواجہ عبدلقدوس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے دو بڑے دہشت گرد ہیں،بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیری قوم کی آزادی سلب کر رکھی ہے جبکہ اسرائیل نے معصوم و مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جارحیت پر اقوام متحدہ کی خا موشی سمجھ سے بالاتر ہے،ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہاکہ ہم فلسطین کے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اوہچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،دنیا کا امن داؤ پر لگانے میں جہاں بھارت نے اہم کردار ادا کیا وہاں اسرائیل نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔دنیا بھر کے مسلمان اگر متحد ہو جائیں تو کسی غیر مسلم کی جرات نہیں ہو گی کہ کوئی مسلم امہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،اسلام امن و سلامتی کا عظیم دین ہے ہم امن پسند ہیں بھارتی اور اسرائیلی دہشت گردی اقوام عالم کو کیوں نظر نہیں آتی انھوں نے کہا یہ دونوں دہشت گرد ہر وقت مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور اگر دہشت گردوں نے اس امت کو اور مجبور کر دیا تو ہم مسلمان بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،عالمی برادری کو چائیے دنیا کا امن تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کیخلاف غیر جانبدارانہ رویہ اپنائیں تا کہ یہ دنیا امن و سلامتی کا گھر بن سکے۔