خبرنامہ کشمیر

انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 107ہو گئی

سرینگر ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکارونے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ضلع کے گاؤں چھئی میں چھاپوں کے وقت گھروں کے داخلی دروازوں پر سخت پتھراؤ کیا اور لوہے کے راڑ برسائے جس کے باعث ایک گھر میں موجود66سالہ سارہ بیگم نامی خاتون کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کی۔اس تازہ شہادت سے مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 107ہو گئی۔