خبرنامہ کشمیر

انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بھمبر میں ’’ فکر اقبال کانفرنس ‘‘ 12 نومبر کومنعقد ہو گی

بھمبر (ملت + آئی این پی) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام 12 نومبر کو بھمبر میں ’’ فکر اقبال کانفرنس ‘‘ منعقد ہو گی کانفرنس جسیال پلازہ میں ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود ہونگے تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام بھمبر کے زیر اہتمام 12 نومبر بروز ہفتہ دن 10 بجے جسیال پلازہ میں ’’ فکر اقبال کانفرنس ‘‘ منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ناظم انجمن طلباء اسلام محمود الثقلین کرینگے جبکہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان طاہر حسین قادری بھی خصوصی خطاب کرینگے تقریب میں علامہ اقبال کے حوالے سے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہو گا پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائینگے۔