خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر حکومت کا وفاقی وزراکے رویے کیخلاف احتجاج

مظفر آباد:(اے پی پی)آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کے خلاف آج آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور وفاقی وزرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور دارلحکومت مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کے شرکا نے سینٹرل پریس کلب سے دربار سہیلی سرکار تک مارچ کیا اور وفاقی وزرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نکیال واقعے کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظاہرین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نکیال واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ آزاد کشمیر میں ان قائم ہو سکے۔ہفتہ کے روز نکیال میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر مبینہ طور پرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کے پتھراؤاو اور تصادم میں ایک شخص کی ہلاکت اور آزاد کشمیر میں وفاقی وزرا کی بے جا مداخلت پر آج وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا ۔