خبرنامہ کشمیر

ایل او سی خلاف ورزی: بھارت کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں

میرپور (ملت + آئی این پی) وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ،ایم ڈی اے و ایم ڈی ایچ اے آزادکشمیر چودھری محمدسعید نے کہاہے کہ بھارت کی آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ظالمانہ کاروایاں ناقابل برداشت ہے۔بھارتی افواج ایک طرف تو بے گناہ کشمیریوں کو شہید،معزور اور قید کررہی ہے تو دوسری طرف لائن آف کنڑول کے اس پار بسنے والے آزادکشمیر کی سولین آبادی کو بھی بھاری گولہ باری سے نشانہ بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز آزادکشمیر کے سرحدی رہائشی علاقے تھب سیکٹر میں بھارتی گولہ باری کی پرزور مزمت کرتے ہوئے یواین او ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین اقوامی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو ہائی لائٹ کریں۔بھارت لگاتار یو ۔این۔ او کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے۔عالمی طاقتو ں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اور وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کے سنجیدہ حل کے لیے مثبت اقدامات اُٹھارہی ہے۔