خبرنامہ کشمیر

برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی تصدیق کردی

عا لمی ادارے بھارتی

برطانوی پالیمانی گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی جارحیت اور سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی۔

مذکورہ گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ’کالے قوانین‘ کا حوالے دے کر کہا گیا کہ ان قوانین کی آڑ میں کشمیر میں بھارتی قابض فوج انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرے۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ اپنی فوج کی جانب سے کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرے۔

رپورٹ میں نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی انسانی قبروں کی شناخت اور ان کی جامع تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کو ان سے متعلق معلومات تک رسائی بھی دی جائے۔

برطانوی پارلیمانی گروپ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس رپورٹ کا پاکستان نے خیر مقدم بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے جبکہ اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بھی اٹھائی ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ریاستی ظلم برپا کر رکھا ہے، جس پر بھارت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔