خبرنامہ کشمیر

برہان وانی کو گرفتار کیا جانا چاہیے تھا، پروفیسر شرما

جموں: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما نے ممتاز کشمیری مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے قتل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ برہان کو گرفتارکیا جانا چاہیے تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر شرما نے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کشمیر میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو عسکریت پسندوں کے ساتھ نمٹتے وقت تدبر سے کام لینا چاہیے کیونکہ انہیں عوام میں پذیرائی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک انتہائی حساس معاملہ ہے جو گزشتہ ستر برس سے حل طلب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے اس قدر ردعمل کیونکہ دکھایا۔ڈاکٹر شرما نے کہا کہ انہوں نے کشمیری طلباء کو انہتائی حساس اور محنتی پایا ہے ۔