خبرنامہ کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’این آئی اے‘‘ نے سید صلاح الدین کے ایک اور فرزند کو گرفتار کرلیا

سرینگر ۔(ملت آن لائن) بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ‘‘ نے آزادی پسند رہنما اور عسکری کمانڈر سید صلاح الدین کے ایک اور فرزند سید شکیل احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید شکیل احمد شاہ کو سرینگر کے علاقے رام باغ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔گرفتار ی کے بعد انہیں جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر ہمہامہ منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سید شکیل احمد کو مزید پوچھ گچھ کیلئے نئی دہلی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ وہ صورہ ہسپتال سرینگر میں بطور سینئرلیب ٹیکنشن کام کر رہے ہیں۔ ’ این ائی اے‘ نے گزشتہ برس اکتوبر میں سید صلاح الدین کے بڑے فرزند سید شاہد یوسف کو گرفتار کیاتھا اور وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہیں۔