خبرنامہ کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کا سرینگر میں کشمیری تاجر کے گھر پر چھاپہ

سرینگر۔ (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک ٹیم نے منگل کوسرینگر کے علاقے لالبازار میں معروف کشمیری تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت پسند کشمیری سیاستدانوں اور تاجروں کو جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کے لیے بدنام این آئی اے کے اہلکاروں نے آج لال بازار سرینگر میں فیاض احمد میر کے گھر پر چھاپہ مارااور گھر کی تلاشی لی۔تاہم فوری طورپر چھاپے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہے۔