خبرنامہ کشمیر

بھارتی حکومت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے‘ حاشر عباسی

اسلام گڑھ (ملت + آئی این پی)مسلم کانفرنس کے رہنما حاشرخان عباسی نے کیاہے کہکشمیری عوام اقوام متحدہ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں کہ کب اقوام متحدہ میں ریاستی عوام کیلئے منظور کی گئی قرار دادوں پر عمل کرایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بھارتی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے اسے روکنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی حکومت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ انسانی حقوق کو طاقت کے بل بوتے پر پاؤں تلے روندا جا رہا ہے ۔ دنیا کے ضمیر کب بیدار ہونگے ۔ کشمیری عوام اپنی آزادی کی تحریک کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے ۔ کشمیری نوجوانوں و عورتوں بوڑھوں کا جذبہ آزادی عروج پکڑ رہا ہے ۔ اب وہ وقت دور نہیں جب ریاست جموں کشمیر میںآزادی کا سورج طلوع ہو گا حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر بالخصوص عالم اسلام کو اعتماد میں لے کر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاحاشرخان عباسی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تک بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت اور بات چیف نہیں کرنی چاہیے مودی نے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کو ایسا سبق سکھائی گی کہ وہ دوبارہ جنگ کرنا ہی بھول جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اور کشمیریوں کی حمایت کر کے تمام کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں پوری کشمیری قوم پاک فوج کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں کشمیری جنرل راحیل شریف کے ایک اشارے کے منتظر ہیں کشمیری پاکستان کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔