خبرنامہ کشمیر

بھارتی حکومت اور میڈیا تحریک آزادی کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے، یاسین ملک

سرینگر ۔ 20 مئی (ملت آن لائن..اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا اپنے جھوٹے ، بے بنیاد اور لغوپروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کے گرم گرم لہو سے سینچی ہوئی تحریک آزادی کشمیر کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمران اور یہاں کا جانب دار میڈیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں سب کچھ پیسوں کے عوض ہو رہا ہے لیکن ہم انہیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیری ان کے لغو پروپیگنڈے سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔