خبرنامہ کشمیر

بھارتی حکومت اور کشمیریوں میں مذاکرات کیلئے کردار ادا کریں گے، کانگریس پارٹی

بھارتی حکومت اور کشمیریوں میں مذاکرات کیلئے کردار ادا کریں گے، کانگریس پارٹی
نئی دہلی (اے پی پی،ملت آن لائن) بھارت کی سابق حکمران کانگریس پارٹی کے پالیسی پلاننگ گروپ نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد کہا ہے کہ کانگریس پارٹی بھارتی حکومت اور کشمیر کے آزادی پسندوں کے درمیان مذاکرات کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔اس بات کا اعلان سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں کانگریس پارٹی کے پالیسی پلاننگ گروپ کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے اختتام پر کیا گیا۔ کانگریس پارٹی کے پالیسی پلاننگ گروپ سے سرینگر اور جموں میں متعدد وفود نے ملاقاتیں کیں اور بھارتی رہنماؤں پر واضح کیا کہ کشمیری عوام آٹیکل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کانگریس پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسندوں سے مذاکرات شروع کئے تھے جبکہ کشمیر کے بارے میں متعدد ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا تھا جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے تصفیہ طلب امور پر سفارشات مرتب کرنا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کانگریس پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسندوں سے مذاکرات شروع کئے تھے جبکہ کشمیر کے بارے میں متعدد ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا تھا جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے تصفیہ طلب امور پر سفارشات مرتب کرنا تھا۔