خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آبادمیں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے جنید احمد متو نامی نوجوان کو ضلع میںآرونی کے علاقے حسن پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ نوجوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون سروس معطل کر دی ہے ۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ کے قریب ہائی وے کو بلاک کردیا ہے۔