خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری،بڈگام میں 2 نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں

سرینگر ۔(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو نوجوان شہید کر دیے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ضلع کے علاقے زاگو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء بڈگام کے علاقوں ہارڈی پانزو اور آری زل میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔