خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے وادی میں تازہ کارروائی کی جس میں ضلع کلگام 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گوپال پورہ اور ہنجی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔

بھارت کی جانب سے جنوبی کشمیر میں ایک بار پھر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شوپیان میں بھارتی فوج پر حملے میں فوج کا میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 2 افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔