خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے اور قابض فوج نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کیا اور اس دوران فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں قابض انتظامیہ نے سوپور اور دیگر علاقوں میں پابندیاں لگادی ہیں، متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔