خبرنامہ کشمیر

بھارتی فورسز پردستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

بھارتی فورسز پردستی

بھارتی فورسز پردستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے پلوامہ اور بارہمولہ میں بھارتی سنٹرل ریزروپولیس فورس او ر پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے پانپور میں کھریوچوک پر بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد بھارتی فوج،ایس او جی پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔ دھماکہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور افرا تفری پھیل گئی ۔ واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پوسٹ سڈکو لاسی پورہ پرفائرنگ کردی۔ شام کوبارہمولہ پولیس سٹیشن پر مسلح افراد نے گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں،پنڈت بزار
جموں مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزار نے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی بحالی کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زودیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنڈت بھوشن بزاز نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سرحد اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے زوردیا کہ کنٹرول لائن پر محاذ آرائی ختم ہونی چاہیے کیونکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف خواتین اور بچوں سمیت عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔