خبرنامہ کشمیر

بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیرکےمعاملے پراپنےعوام کواندھیرے میں رکھ رہا ہے، انجینئررشید

سرینگر:(ملت+ اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے عوام کو مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال نہیں بتا رہا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر عبدالرشید نے سرینگرمیں جاری ایک بیان کہا کہ بھارتی چینلوں کا یہ دعویٰ کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اور وہ عالمی برادری میں تنہا رہ گیا ہے اگر واقعی درست ہے تو پھر بھارتی دانشوروں، سیاسی اور دفاعی تجزیہ نگاروں کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ وہ ٹی پر بیٹھ کو پاکستان کو موضوع بحث کیوں بنائے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا تصویر کا محض ایک رخ دکھاتا ہے ۔ انجینئر رشید نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصاویردیکھ کر انتہائی دکھ ہوا لیکن بھارتی میڈیا کو یہ بتانے کی توفیق نہیں ہوئی۔