خبرنامہ کشمیر

بھارتی پولیس نے تحریک حریت کے ضلعی صدر کو گرفتار کرلیا

سری نگر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے صدر عبدالغنی بٹ کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالغنی بٹ کو بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ڈگری کالج کے نزدیک اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ عدالت میں داخل ہو رہے تھے۔ سوپور پولیس کے سپرانٹنڈنٹ نے ان کی گرفتار ی کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارتی پولیس گزشتہ پانچ ماہ سے عبدالغنی بٹ کی گرفتاری کے لیے سرگرم تھی جس سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہو چکے تھے۔