خبرنامہ کشمیر

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلئے اقدامات کریں،جماعت اسلامی

نیشنل کانفرنس

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلئے اقدامات کریں،جماعت اسلامی

سرینگر(ملت آن لائن) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہاں سے اپیل کی ہے وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور دیر پا حل کیلئے اقدامات کریں تاکہ خطے میں جاری غیر یقینیت اور کشیدگی کاماحول ختم ہو سکے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جس کے پائیدار حل کیلئے بھارت نے کبھی بھی مخلصانہ کوششیں نہیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ میں اور عالمی سطح پر کشمیریوں سے وعدہ کیاتھا کہ انہیں ان کے مستقبل کے تعین کا بھرپور موقع فراہم کیاجائیگا ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں آج تک ناکام رہا ہے جس کے قیام کا واحد مقصد مظلوموں اور مقہوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق انہیں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا آزادانہ موقع فراہم کیا جاناچاہیے مگر اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور بھارت مظلوم کشمیریوں پر علیحدگی پسند اور انتہا پسندی کا لیبل لگا کر ان پر مظالم ڈھا اور ان کی پرامن اور جمہوری آواز کو سبوتاژکررہا ہے۔