خبرنامہ کشمیر

بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے: ظفر اقبال غازی

سیری (ملت + آئی این پی) بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے‘ کھوئی رٹہ کراس ،سیری ، چتر ، ٹائیں پر بلا اشتعال فائر نگ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ‘ہماری بہادر فوج ہر طرح کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے 10 گھنٹے کی لگاتار فائرنگ اور گولہ باری کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور توپوں کے منہ بند کروا دےئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام این جی اوز ایمولینسز لے کر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل پہنچ گئیں پاک فوج اور عوام آزادی کے جذبہ سے سرشار ہے اور ملک و قوم کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر کوآرڈنیشن کونسل برائے این جی اوز ظفر اقبال غازی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ کھوئی رٹہ ، سید پور ، سیری سڑکیں فوری ری پئیر کی جائیں کیونکہ دفاعی لحاظ سے موجودہ حالات میں انتہائی ضروری ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے فوری ایمولینس سروس و دیگر اشیاء فوری پہنچائی جاسکیں ظفر اقبال غازی نے تمام این جی اوز جس میں رحمہ بیسک ہیلتھ سنٹر، القیوم ، ہمدرد عالم سہار ،رفیق چوہدری آف کرجائی و دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ تمام این جی اوز بروقت تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور بیسک ہیلتھ سنٹر سیری پہنچ گئے ۔