خبرنامہ کشمیر

بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ بھارت کی طرف سے یہ خلاف ورزیاں ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ دنیا کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ لہذا عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ بھارت کی طرف سے یہ خلاف ورزیاں ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ دنیا کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ انٹر نیشنل کمیونٹی کو خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ برصغیر میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔