خبرنامہ کشمیر

بھارت کا جنگی جنون، مزید 10 ہزار فوجی کنٹرول لائن پر پہنچا دیئے

سرینگر۔:(ملت+ اے پی پی) بھارت نے دو بریگیڈز پر مشتمل مزید دس ہزار فوجی کنٹرول لائن پر پہنچا دیئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بریگیڈ ہماچل پردیس کے علاقے دھرم شالہ سے جبکہ ایک جموں خطے کے علاقے ادھمپور سے مقبوضہ علاقے میں پہنچائی گئی۔ مقبوضہ وادی کے جنوبی اضلاع پلوامہ ،کولگا م ، شوپیاں وغیرہ میں بھارت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کے لیے حال ہی میں ایک بریگیڈ تعینات کی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں 17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے سر پر سخت جنگی جنون سوار ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انتفادہ سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کے لیے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے ۔