خبرنامہ کشمیر

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں لال مرچوں والی گنز استعمال کرنے پرغور

نئی دہلی: (اے پی پی) مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے او ربے گناہ کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، اب پیلٹ گنز کی جگہ لال مرچوں کے شیلز والی پاوا گنز استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اور اندھا کرنے کے بعد اب مودی حکومت نے عالمی پریشز کے باعث وادی میں کشمیریوں پر پاوا نامی گنز استعمال کرنے پر غور و فکر شروع کر دیا ہے۔ پاوا گنز میں لال مرچوں والے شیلز ہوتے ہیں جن کے لگنے سے انسان کچھ عرصے کیلئے مفلوج ہو جاتا ہے ۔