خبرنامہ کشمیر

بھارت کو جبر و استبداد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،علی گیلانی

بھارت کو جبر و استبداد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،علی گیلانی
سرینگر (اے پی پی،ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نئی دہلی کی عدالت کی طرف سے سینئرحریت رہنما شبیر احمد شاہ اور محمد اسلم وانی کے عدالتی ریمانڈ میں دو ہفتے کی توسیع ، شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے بار بار طلب کرنے اور کوٹ بلوال جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف جبرو استبداد کی کارروائیوں کا واحد مقصد انہیں تحریک آزادی سے دور رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جبر و استبداد کی ان کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مشن کو منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔دریں اثنا تحریک حریت جموں وکشمیر نے آرونی کے رہائشی نوجوانوں گلزار احمد بٹ اور فیاض احمد بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس بلاجواز گرفتاریوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلارہی ہے۔ گلزار احمد بٹ کے اہل خانہ کے مطابق اسے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک طویل مدت تک جیل میں رکھنے کے بعد تین ماہ قبل رہا کیا گیا تھا جبکہ فیاض احمد بٹ بھی دوماہ تک تھانے میں بند تھا اور اب دونوں کو بلاجواز طور پر دوبارہ گرفتار کیا گیا جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نئی دہلی کی عدالت کی طرف سے سینئرحریت رہنما شبیر احمد شاہ اور محمد اسلم وانی کے عدالتی ریمانڈ میں دو ہفتے کی توسیع ، شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے بار بار طلب کرنے اور کوٹ بلوال جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف جبرو استبداد کی کارروائیوں کا واحد مقصد انہیں تحریک آزادی سے دور رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جبر و استبداد کی ان کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مشن کو منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔