خبرنامہ کشمیر

بھارت کی چال‘ سشما کے خطاب سے پہلے کرفیو ختم کرنیکادعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اقوام متحدہ میں خطاب سے پہلے بھارتی میڈیا نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرفیو ختم کرنیکادعوی کیاہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال ہے،لاکھوں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔بلند حوصلہ کشمیریوں نے بھارتی فوج کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنادیے،کشمیری عوام بھارتی فوج کے آگے ڈٹ گئی۔سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں بھارت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔قابض فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جارہاہے،بھارتی فوج نے متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ہفتوں سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جارہی۔