خبرنامہ کشمیر

بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے کشمیری سخت مشکلات کا شکار ہیں، میر واعظ

بھارت کے جابرانہ

بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے کشمیری سخت مشکلات کا شکار ہیں، میر واعظ

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر کو با ر بار سیل کر کے لوگوں کو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی اور احتجاج کے تمام راستوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کرنے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے کشمیری گزشتہ ستر برس سے باالعموم اور گزشتہ تیس برس سے باالخصوس سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ میرواعظ نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کا جائز مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا مساجدکے ممبر و محراب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آتا رہے گا ۔انہوں نے کہا یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ اس مسئلے کی وجہ سے روزانہ قیمتی انسانوں جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن اگربھارت ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کر کے مثبت روش اپنائے تو یہ المناک صورتحال اسی صورت تبدیل ہوسکتی ہے۔ میرواعظ نے کہاکہ گذشتہ70 برس کے تجربے سے ظاہر ہے کہ مسئلہ کشمیر کوفوجی طاقت سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا ۔دریں اثناء میرواعظ نے صورہ ہسپتال جاکر لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین جناب محمد یاسین ملک کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
……………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…..مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں پر مظالم اور وحشیانہ قتل کے ف مکمل ہڑتا ل رہی
سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل جیل سرینگر سے کشمیری نظر بندوں کی جموں خطے کی جیلوں میں منتقلی، بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شوپیاں میں شہریوں کے حالیہ قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف پولیس کی ایف آئی آر پر حکم امتناع اور حریت رہنما محمد یوسف ندیم کے وحشیانہ قتل کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر ، بڈگام ، شوپیاں اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے ۔ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کی ۔