خبرنامہ کشمیر

تحریک انصاف کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی: چوہدری نعیم عاشق

اسلام گڑھ(ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنما چوہدری نعیم عاشق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت اب کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک میاں محمد نواز شریف اپنی تلاشی اور احتساب کیلئے پیش نہیں ہوجاتے ۔پاکستان کے کرپٹ وزیراعظم اور اس کے کرپٹ حواریوں کیلئے 2نومبر کا میچ خطرناک ہے یہ انشاء اللہ اس میچ سے قبل ہی کلین بولڈ ہو جائیں گے عمران خان نے میاں محمد نواز شریف اور کرپٹ نظام کیخلاف جو تحریک شروع کر رکھی ہے وہ اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونے کے قریب ہے انشاء اللہ نومبر کا پہلا ہفتہ میاں محمدنواز شریف کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری نعیم عاشق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صاف و شفاف نظام حکومت چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ آئندہ کا پاکستان کرپشن اور نسل در نسل سیاست سے پاک ہو کر حقیقی معنوں میں قائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں حکمرانوں نے اپنی باریاں لگا رکھی ہیں اور پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں انشاء اللہ نومبر کے مہینے میں ان کا سیاست سے آوٹ کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے اقتدار کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں وہ اندھے ، جاہل اور احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصاف اقتدارکی نہیں بلکہ پاکستان میں صاف نظام کی خواہش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ دو نومبر کو لاکھوں افراد کو سمندر میاں محمد نواز شریف کی کرپٹ حکومت کو نیست و نابود کر کے رکھ دے گا۔