خبرنامہ کشمیر

تحریک حریت کے وفد نے آسیہ اندرابی کی عیادت کی

حریت رہنماؤں کا شہدائے

تحریک حریت کے وفد نے آسیہ اندرابی کی عیادت کی

سرینگر:(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر کے ایک وفد نے ہسپتال میں زیر علاج حریت رہنماء آسیہ اندرابی کی عیادت کی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد رفیو اویسی اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے صفا مروا ہسپتال سرینگر میں جاکر آسیہ اندرابی کی عیادت کی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی طرف سے ان کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔ واضح رہے کہ آسیہ اندرابی جموں کی جیل میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے شدید علیل ہو گئی تھیں اور حال ہی میں رہائی کے بعد انہیں علاج معالجے کیلئے جمعرات کو ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ ادھر محمد رفیق اویسی، عمر عادل ڈار، رمیز راجہ اور منظور احمد تحریک حریت کے ایک اور وفد نے صورہ ہسپتال سرینگر میں پارٹی کارکن عبدالاحد بٹ کی والدہ کی عیادت بھی کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔