خبرنامہ کشمیر

حریت رہنماؤں ہلال احمد واراور سلیم گیلانی نے صورہ ہسپتال میں یاسین ملک کی عیادت کی

حریت رہنماؤں ہلال احمد واراور سلیم گیلانی نے صورہ ہسپتال میں یاسین ملک کی عیادت کی

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز پولیٹکل پارٹی کے چےئرمین ہلال احمد وار نے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جاکر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک کی عیادت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں یاسین ملک اور ہلال وار کا تعلق سرینگر میں مزاحمتی تحریک کے مرکز مائسمہ سے ہے اور دونوں تحریک آزادی کشمیر میں ایک ساتھ شامل ہوئے ہیں جبکہ یہ دونوں ہم جماعت بھی رہے ہیں۔ ہلال احمد وار نے یاسین ملک کی صحت پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ ہلال احمد وار نے کہاکہ محمد یاسین ملک نہ صرف تحریک آزادی کشمیر میں میرے رہنما ہیں بلکہ وہ میرے بچپن کے دوست بھی ہیں جن کے ساتھ میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔دریں اثناء حریت رہنمااورجموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے چےئرمین سید سلیم گیلانی نے بھی پارٹی وفد کے ہمراہ صورہ ہسپتال میں محمد یاسین ملک کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔