خبرنامہ کشمیر

حریت رہنماؤ ں نے اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

بھارتی فوج کے

بھارتی وزیر خارجہ کابیان حقیقت سے دور ہے، کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہا اور نہ ہوگا،یہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ حق رائے دہی سے ہوگا، بین الاقوامی فورم پرجھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، ہزاروں قتل، بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ کرنا دہشت گردی سے کم نہیں،حریت رہنماؤں میرواعظ عمرفاروق اورشبیر شاہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
سرینگر(آئی این پی)حریت رہنماؤ ں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ سشماسوارج کادعویٰ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کابیان حقیقت سے دور ہے، کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہا اور نہ ہوگا،یہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ حق رائے دہی سے ہوگا، بین الاقوامی فورم پرجھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، ہزاروں قتل، بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ کرنا دہشت گردی سے کم نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنماؤ ں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ سشماسوارج کادعویٰ مستر د کردیا ۔انکا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کابیان حقیقت سے دور ہے، کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہا اور نہ ہوگا۔میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں رہانہ ہوگا،یہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ حق رائے دہی سے ہوگا۔حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان دنیا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پرجھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، ہزاروں قتل، بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ کرنا دہشت گردی سے کم نہیں۔