خبرنامہ کشمیر

حریت رہنما عمر فاروق کا بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

سری نگر / لاڑکانہ:(ملت+اے پی پی) حریت رہنما واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بینظیر بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے جس پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے پر ٹوئٹر پر انہیں بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو دعا دی ہے کہ اللہ انہیں اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی جواب میں ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حریت رہنما کے الفاظ بہت معنی رکھتے ہیں اور ان کے بہت شکر گزار ہیں، پوری قوم کشمیریوں ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔