خبرنامہ کشمیر

حقوق انسانی کےعلمبردار خرم پرویز پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل

سرینگر:(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن خرم پرویز پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے جس کے بعد انہیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خرم پرویز کو گزشتہ جمعہ کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار ی سے ایک روز قتل انہیں نئی دلی کے ائر پورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے نیویارک جا رہے تھے۔یاد رہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں جاری انتظامیہ کے دوران اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے جن میں وکلاء، اساتذہ اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔