خبرنامہ کشمیر

خواجہ ساجد پہلوان کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے‘ چوہدری نعیم

میرپور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن چوہدری نعیم آ ف بھڑکیں نے کہا ہے کہ خواجہ ساجد پہلوان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے ،اسکی کرپشن اور لوٹ مار کو جگہ جگہ بے نقاب کریں گئے،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے خواجہ ساجد پہلوان کو ایڈمنسٹریٹر لگا کر کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ،خواجہ ساجد پہلوان اگر ایڈمنسٹریٹری کے قابل ہوتا تو مسلم کانفرنس اس کو چالیس سالہ خدمت کے اعتراف میں ضرور ایڈمنسٹریٹر لگا دیتی لیکن یہ اس کے قابل نہیں تھا ،ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان برٹش نیشنلٹی ہولڈر ہے عام انتخابات میں انگلیڈ بھاگ جائے گا اس کو شہر کی تعمیروترقی سے کوئی غرض نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری نعیم آف بھڑکیں نے مذید کہا کہ مشیر حکومت چوہدری حق نواز میرپور کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور عوام کے حقوق کے حقیقی محافظ ہیں ان کے خلاف من گھڑت اخباری بیان بازی کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں منشیات فروش کون ہے پورا شہر جانتا ہے اور میرپور کے لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ شہر کے کس نامور منشیات فروش کے خلاف کس کس تھانے میں مقدمات درج ہیں چوہدری نعیم نے مذید کیا کہ بہت جلد بھڑکیں کا نمائندہ وفد وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کر کے ایڈمنسٹریٹر کی کرپشن اور لوٹ مار کے متعلق ثبوتوں کے ساتھاگاہ کیا جائے گا