خبرنامہ کشمیر

چوبیس نومبر کو ریاستی عوام پوری قوت کے ساتھ کنٹرول لائن کو سردارعتیق کی قیادت میں روندڈالے گی

عباسپور (آئی این پی ) 24 نومبر کوسنیئر فائرلائن کوریاستی عوام پوری قوت کے ساتھ سردارعتیق احمد خان مرکزی صدرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں روندڈالے گی ریاستی قوم بھارت کے ساتھ ہونے والے کسی پاکستانی حکومتوں کے معاہدے کی پابند نہیں ریاستی قومی پرچم کے سائے تلے سروں پرکفن باندھ کرنکلیں گے اوربھارتی درندگی کوختم کرنے اورریاست جموں کشمیر کوغاصبوں کوریاست کی پا ک دھرتی سے نکال کرباہرپھینکیں گے ان خیالات کااظہار چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ مرکزی رہنما آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس نے کیاانہوں نے کہاکہ کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا کرفیوزدہ نہتے کشمیری مشکل ترین زندگی بسرکررہے ہیں برہان وانی شہید کی شہادت بھارتی حکومت اورفورسزکوہضم نہیں کرسکتی بھارتی فورسز کوکشمیر چھوڑناہوگا کشمیری خونی لکیر کو نہیں مانتے چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ بہت جلد صدرجماعت سردارعتیق احمد خان عباسپورکادورہ کرینگے اورحلقہ سمیت پورے ڈویژن پونچھ رابطہ مہم تیز کرینگے تاکہ پوری قوت کے ساتھ حدمتارکہ کوپاؤں تلے رونداجائے گا ۔چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ 24 نومبر کو ریاست بھر کے کارکنان عہدیدارن ممبران مجلس عاملہ کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے عوام لائن آف کنٹرول کواپنے پاؤں تلے روندنے کیلئے سردارعتیق احمد سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں کندھے سے کندھاملاکرچلیں گے انہوں نے کہاکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آزادکشمیر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی قوم پرست تنظیموں کے علاوہ ریاستی عوام کویکجاہوکر مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کاساتھ دیں لائن آف کنٹرول جو خونی لکیر پر کھینچی گئی ہے اسے کسی صورت ہم قبول نہیں کرتے اوراسے اپنے پاؤں تلے روند کرمقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ملنے کیلئے بے چین ہے انہوں نے عالمی برادری اقوام متحدہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کوفوری نوٹس لیں اورمسئلہ کشمیر کوریاست جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرکے جنوبی ایشاء میں پائیدارامن قائم کیاجائے