خبرنامہ کشمیر

شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، حریت کانفرنس

تحریک حریت

سرینگر:(ملت+آئی این پی)حریت کانفرنس، متحدہ جہاد کونسل اور دیگرآزادی پسند مزاحمتی جماعتوں رونی بجبہاڑہ میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حزب المجاہدین، تحریک المجاہدین،حریت(ع)، فریڈم پارٹی، بار ایسو سی ایشن اور سالویشن مومنٹ نیکہا ہے کہ شہداء کا لہو کبھی رائیگان نہیں جائے گا۔حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہا د کو نسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کہاہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کے خون سے ہزاروں مزید جا نثار پیدا ہونگے۔گزشتہ روزجہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حزب سربراہ نے کہا کہ مجاہدین نے اسلام اور آزادی پر پر قربان ہونے کی قسم کھائی تھی اور وہ وعدہ انہوں نے پوری طرح نبھایا۔کشمیر کو بھارتی بالا دستی سے آزاد کرکے ہی دم لیں گے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کریک ڈاؤن ، گھروں میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں سے بھارت کو کچھ نہ ملے گا بلکہ اس کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو گا۔شہدا کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ادھر حریت (ع)چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہشہداء کے مشن کی آبیاری قیادت اور عوام کا فریضہ ہے۔بار ایسوسی ایشن کشمیر اور سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بھی خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔