خبرنامہ کشمیر

عالمی برادری مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند کرے تو دنیا میں امن قائم ہو گا

لندن (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی برادری مسلمانوں سے امتیازی سلوک بند نہیں کرے گی تو نہ تو دنیا میں امن قائم ہوگا اور نہ مسائل حل ہوں گے ،جنوبی سوڈان ،مشرقی تیمور،سکاٹ لینڈ والوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکتا ہے تو کشمیریوں اور فلسطینی کو کیوں نہیں مل سکتا،بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی خون پانی کی طرح بہہ رہی ہے،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ممنوعہ ہتھیاروں کسی کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے مگر سب کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی سے مسلمان یہی مطلب لے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے وزیر اعظم برطانیہ کی رہائش گاہ پر یاداشت پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ خود اس مسئلہ کا گواہ ہے تو پھر اس کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ کردارادا کرے،مسئلہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،اس کی تکمیل ہونی ہے،اس وقت خود بھارت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دے گا تو آج اگر وہ اپنے عہد سے انکار کررہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کا بائیکاٹ کرے اس پر دباؤ بڑھائے تاکہ وہ اپنے عہد کو پورا کرے اگر بھارت نہیں مانتا تواقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کی رکنیت ختم ہونی چاہیے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے کہ پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر حل کرے اور اگر بھارت کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے تو عالمی برادری یہ کہہ کر خاموش ہوجائے کہ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے وہ خود ہی حل تلاش کریں،،مسئلہ کشمیر سوا کروڑ انسانوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے ،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیں۔