خبرنامہ کشمیر

قابض انتظامیہ مسرت عالم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، مسلم لیگ

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیرمسلم لیگ نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ پارٹی چیئرمین مسرت عالم بٹ کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی غیر قانونی نظر بندی کو جان بوجھ کر طول دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ کو عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر ہائی کورٹ نے مسرت عالم بٹ کیخلاف عائد کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ایک ماہ قبل کالعدم قرار دیکر ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے تھے لیکن اسکے باوجودانہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا۔انہوں نے اسداللہ پرے ،حکیم شوکت ،معراج الدین نندہ ،پیر عبد المجید ،بشیر بڈگامی ،مظفر احمد جان ،مولوی سجاد ،عبد المجید گوجری اور ثناء اللہ کی مسلسل نظر بندی کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی پر زور دیا۔