خبرنامہ کشمیر

قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ كشمیر میں بھارتی فوجی نے ریاستی دہشت گردی كی تازہ كارروائی كے دوران ضلع پونچھ میں دو كشمیری نوجوانوں کو شہید كر دیا۔ كشمیر میڈیاسروس كے مطابق قابض فوج نے ان نوجوانوں كو پونچھ كے علاقے بالاكوٹ میں ایک پر تشددآپریشن كے دوران شہید كیا جب کہ اس دوران کئی گھنٹوں تک قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا۔ دوسری جانب ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا تو اہلِ علاقہ مشتعل ہوکر باہر نکل آئے اور پلہالن علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے ہاتھوں 515 کشمیری شہید مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں،مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا،كٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل كر دی ہے جب كہ پلہالن كے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل كر دیے گئے۔