خبرنامہ کشمیر

لائن آف کنٹرل پر فائرنگ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور بزدلانہ کاروائی ہے‘ جاوید بڈھانوی

کوٹلی( آئی این پی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر مال جاوید اقبال بڈھانوی نے لائن آف کنٹرل پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔اسے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔انہوں نے گزشتہ روز نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔اور کہا کہ بھارت ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکات سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔اور نہ ہی وہ کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو سرد کر سکتا ہے۔قابض بھارتی افواج کو جلد یا بدیر کشمیر سے جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیدواور آزاد کشمیر حکومت اور اس کے ذمہ داران نے کسی ذخمی کی عیادت کی نہ کسی شہید کی آخری رسومات میں شرکت کی۔جس سے مودی نواز حکومت کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کل بھی لائن آف کنٹرول کے باسیوں کے شانہ بشانہ بھی اور آج بھی ان کے ساتھ ہے۔گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نواز نہیں بلکہ مودی نواز حکومت قائم ہے۔جس نے متاثرین کی دل جوئی کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ مودی سرحد کے آر پار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ میاں نواز شریف اور عمران خان اقتدار کی جنگ میں مصروف عمل ہیں۔نواز شریف اگر کشمیریوں سے مخلص ہے ۔تو لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو بنکر تعمیر کر کے دے۔انہوں نے نون لیگ آزاد کشمیر کے راہنماؤں سے سوال کیا ۔کہ کہا گئے ۔آصف کرمانی۔پرویز رشید،اور برجیس جو الیکشن کے دوران آزاد کشمیر کی گلیوں اور کوچو ں میں خطلہ کے لوگوں کے ضمیروں کے سودے کرتے بھرتے تھے۔جو آج غم اور مصبیت کی اس گھڑی میں کشمیری قوم سے اظہار ہمدردی تک نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی جعلی اور دھاندلی زدہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔جو جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔