خبرنامہ کشمیر

لندن:کشمیری رہنما کی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

لندن:(اے پی پی)لندن میں شہید کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بھارت پرزور ڈالے کہ مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے جو کئی سال سے بھارت کے پاس ہے۔مظاہرے میں شریک شہید مقبول بٹ کے بیٹے سہیل مقبول بٹ کا کہنا تھاکہ کشمیریوں کے حقوق کے حصول کی جنگ جاری رہے گی مقبول بٹ کی شہادت نے کشمیرکی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی ہے۔