خبرنامہ کشمیر

محکمہ صحت کی غفلت 3لاکھ آبادی حالات کے رحم وکر م پر ہے

مظفرآباد(ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ،محکمہ صحت کی غفلت 3لاکھ آبادی حالات کے رحم وکر م پر،حکومت وادی میں 5 ماہ کی یکمشت استپالوں کو ادویات فراہم کرے ، وادی کو جنگی بنیادوں پر10 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی جائیں، تڑپتی انسانیت محکمہ صحت کوخواب غفلت سے نہ جگاسکی تو عوام کو اپنے ہاتھوں سے محکمہ کے آّفیسران کی مرمتی کیلئے کام کرنا پڑیگا،وادی کے عوام جنگ کی حالت میں ہیں ، حکومت سرحدی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 ماہ کی ادویات فراہمی کویقینی بنائے ، سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے 11 نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی لائق تحسین ہے،ان خیالات کااظہار ن لیگ نیلم کے مرکزی راہنما وسابق ممبرڈسٹرکٹ کونسلر حاجی لعل حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وادی نیلم کے 3 لاکھ عوام جنگی حالت میں ہے ، جبکہ اسپتالوں میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیں، ایمرجنسی کیلئے مرہم پٹی ،ایمبولینس گاڑیاں تک دستیاب نہیں ، خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی نافذہوجائے تو عوام بلبلااٹھیں گے انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ او نیلم قابل اور فرض شناس آفیسر ہونا چائیے جو وادی کو ادویات فراہم کرواسکے ایمبولینس گاڑیاں مہیا کرسکے انہوں نے کہاکہ بی ایچ یو دودھنیال ، شاردہ ، تہجیاںِ ، سرگن ، دواریاں، چانگن میں ادویات نام کی کوئی چیز نہ ہے ایمبولینس گاڑیاں ہیں سرحدی کشیدگی کے سائے سرپرمنڈلاتے ہیں۔لیکن محکمہ صحت نیلم خواب غفلت میں ہے ۔